میٹرو کیش اینڈ کیری پاکستان اور پنک ربن کے تحت مشترکہ طور پر ورلڈ کینسر ڈے کا انعقاد

بدھ 14 فروری 2018 17:48

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2018ء) میٹرو کیش اینڈ کیری پاکستان اور پنک ربن(وویمن ایمپاورمنٹ گروپ) نے عالمی یوم کینسر کے موقع پر مشترکہ طورپرفروری4تافروری 11تک ہفتہ پنک ربن منایا جس کے دوران نہ صرف بریسٹ کینسر سے متعلق آگاہی فراہم کی گئی بلکہ بریسٹ کینسر میں مبتلا خواتین کی امداد کیلئے میٹرو کیش اینڈ کیری کے اسٹورز پر عطیاتی باکس بھی رکھے گئے ،اس دوران میٹرو کیش اینڈ کیری اسٹورز میں خصوصی معلوماتی سیشنز کا بھی انعقاد کیا گیا جہاں میٹرو کیش اینڈ کیری کے ملازمین اور صارفین کو بریسٹ کینسر سے متعلق معلومات و آگاہی فراہم کی گئی جس میں بریسٹ کینسر کی وجوہات،آثار و جانچ کا طریقہ کار ،طبی ٹیسٹ اور بریسٹ کینسر کے نتیجے میں درکار طبی علاج سے متعلق معلومات فراہم کی گئیں،میٹرو کیش اینڈ کیری اور پنک ربن کی جانب سے اس اقدام کو نہ صرف اسٹورز ملازمین بلکہ صارفین نے بھی بے حد سراہتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی سرگرمیوں سے بریسٹ کینسر سے متعلق آگاہی میں اضافہ ہوگا اور اس طرح کی معلومات سے نہ صرف ہم بریسٹ کینسر کی وجوہات اور طریقہ علاج سے واقف ہوسکتے ہیں بلکہ یہ معلومات دوسروں کے ساتھ شیئر کرکے متعدد دیگر قیمتی جانوں کو بھی بچایا جاسکتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :