کراچی سے کوئٹہ آنے والی نجی ائیر لائن کی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 14 فروری 2018 17:22

کراچی سے کوئٹہ آنے والی نجی ائیر لائن کی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14 فروری 2018ء) :کراچی سے کوئٹہ آنے والی نجی ائیر لائن کی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نجی ائیر لائن کی پرواز آئی آر 540کے لینڈنگ کے دوران لینڈنگ گئیر نہ کھُل سکے۔

(جاری ہے)

ا ئیر پورٹ ذرائع نے بتایا کہ پائلٹ نے طویل جدو جہد کے بعد جہاز کو باحفاظت ائیر پورٹ پر لینڈ کر لیا۔ طیارے میں سو سے زائد مسافر سوار تھے ۔ ائیر پورٹ حکام کا کہنا ہے کہ تمام مسافر محفوظ ہیں جبکہ جہاز کو مرمت کے لیے جلد بھجوادیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :