لارڈز مئی میں عالمی چیمپئن ویسٹ انڈیز اور ورلڈ الیون کے درمیان چیریٹی ٹی ٹونٹی میچ کا میزبان ہو گا

بدھ 14 فروری 2018 17:40

لارڈز مئی میں عالمی چیمپئن ویسٹ انڈیز اور ورلڈ الیون کے درمیان چیریٹی ..
لارڈز ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2018ء) انگلینڈ کا تاریخی گرائونڈ لارڈز رواں برس مئی میں عالمی چیمپئن ویسٹ انڈیز اور ورلڈ الیون کے درمیان چیریٹی ٹی ٹونٹی میچ کی میزبانی کرے گا، دونوں ٹیموں کے درمیان میچ 31 مئی کو کھیلا جائے گا، میچ سے حاصل ہونے والی رقم گزشتہ برس کیریبین میں سمندری طوفانوں ارما اور ماریا سے متاثرہ افراد کی امداد کے علاوہ اینگوئلا اور ڈومینیکا کے سٹیڈیمز کی بحالی کیلئے عطیہ کی جائے گی۔

(جاری ہے)

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھی میچ کو انٹرنیشنل کرکٹ کا درجہ دے دیا ہے۔ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کولن گریوز نے کہا ہمارے ویسٹ انڈیز بورڈ کے ساتھ ہمیشہ اچھے تعلقات رہے ہیں اس لئے ہم کیریبین کے متاثرہ لوگوں کی مدد کرنے کے خواہمشند ہیں۔

متعلقہ عنوان :