فرنیچر، برقی مصنوعات، موٹر بائیک و دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے بے شمار مواقع موجود ہیں، میاں زاہد حسین
بدھ 14 فروری 2018 17:36
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ گجرات کے باسمتی چاول کی منفرد خوشبو کی وجہ سے یورپی منڈیوں میں اپنی خاص پہچان اور بے تحاشہ مانگ ہے، باسمتی چاول کا ملکی برآمدات میں قابلِ ذکر حصہ ہے جس میں مزید اضافے کے لئے حکومت اقدامات کرے۔
انہوں نے کہا کہ گجرات میں بننے والے پنکھے افغانستان سمیت بنگلہ دیش، مشرقِ وسطیٰ اور افریقہ کے کئی ممالک میں برآمد کئے جارہے ہیں تاہم برآمدات کی ترقی کے لئے ملائیشیاء اور سائوتھ افریقا میں نئی منڈیاں تلاش کرنے کے ساتھ ساتھ پلاسٹک کے پنکھوں کی خاطر خواہ مانگ رکھنے والی امریکہ اور یورپی منڈیوںمیں ترسیل کے لئے کوشش کی جائے، حکومت اورگجرات شہر سے وابستہ بااثر سیاسی شخصیات مقامی برآمدات کی فروغ میں برآمد کنندگان اور صنعتکاروں کی مدد کریں۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کے تحت پشاور سے کراچی بننے والے دو رویہ ریلوے ٹریک سے گجرات کی مصنوعات کی ملکی منڈیوں میں بروقت ترسیل بہتر ہوگی اور شہر میں صنعتی اور تجارتی سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ گجرات شہر میں کاروباری اور صنعتی ترقی کے بیشتر مواقع ہونے کے ساتھ ساتھ موجودہ صنعتیں ترقی کا بہترین پوٹینشل رکھتی ہیں، صنعتوں کے مسائل کو حل کرنے اور تجارت و صنعت کے فروغ کے لئے گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا کردار قابلِ توصیف ہے۔ میاں زاہد حسین نے کہا کہ حکومت شہر کی صنعتوں کو درپیش مسائل کے حل کے لئے گجرات چیمبر کی سفارشات پر عمل کرے، گجرات کے صنعت و تجارت کو درپیش مسائل کو حل کرکے حکومت شہر کی برآمدات میں اضا فہ کرسکتی ہے جس سے گجرات کی ترقی کی راہ ہموار ہوگی نیز گجرات میں ٹیکنیکل اور ووکیشنل ٹریننگ سینٹر کے قیام سے مقامی طور پر انڈسٹری کو اسکلڈ لیبر کی فراہمی میں آسانی ہو گی۔مزید تجارتی خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ
-
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ
-
ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ
-
کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ
-
ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.