ایم کیو ایم پاکستان کے چیف الیکشن کمشنر کوکارکنان کی جانب سے سیکڑوں درخواستیں موصول

انٹراپارٹی الیکشن بروز اتوار منعقد کئے جائیں تاکہ زیادہ زیادہ کارکنان اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکیں، درخواستوں کا متن

بدھ 14 فروری 2018 17:33

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2018ء) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ کی جانب سے انٹرا پارٹی الیکشن 2018ایم کیو ایم پاکستان کی تاریخ کا اعلان ہونے کے بعد ایم کیو ایم پاکستان کے الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ میں چیف الیکشن کمشنر کوکارکنان کی جانب سے سینکڑوں درخواستیں موصول ہوچکی ہیں جن میںکارکنان کی جانب سے درخواست کی گئی ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کے انٹرا پارٹی الیکشن 2018کا انعقاد 17فروری 2018بروز ہفتہ کے بجائے 18فروری 2018بروز اتوار کیا جائے۔

(جاری ہے)

چونکہ بروز اتوار ملک بھر میں دفاتر کی چھٹی ہوتی ہے لہذا زیادہ سے زیادہ کارکنان اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکیں گے۔ اس سلسلے میں چیف الیکشن کمشنر نے گزشتہ روز منگل بتاریخ13فروری 2018 ایم کیو ایم پاکستان کے الیکشن کمیشن کا اجلاس طلب کیا گیا جس میں انٹرا پارٹی الیکشن 2018کی تاریخ تبدیل کرنے کے خلاف کسی رکن کا کوئی اعتراض سامنے نہ آنے پر چیف الیکشن کمشنر نے انٹرا پارٹی الیکشن 2018کی تاریخ تبدیل کرکے نئے شیڈول کا اعلان کردیا ہے جس کے مطابق اب ایم کیو ایم پاکستان کے انٹرا پارٹی الیکشن 2018بروز اتوار بتاریخ 18فروری 2018کو منعقد کئے جائیں گے۔