سہیل انور خان سیال نے لاپتہ بچی ایمان فاطمہ کو اسکے والدین کے حوالے کردیا

وزیر داخلہ سندھ نے رکشہ ڈرائیور اور مددگار15کورنگی پولیس ٹیم کو50,50 ہزار روپے نقد انعام بھی دیا

بدھ 14 فروری 2018 17:32

سہیل انور خان سیال نے لاپتہ بچی ایمان فاطمہ کو اسکے والدین کے حوالے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2018ء) وزیرداخلہ سندھ سہیل انور خان سیال نے لاپتہ بچی ایمان فاطمہ کو اسکے والدین کے حوالے کردیا اس موقع پر انہوں نے رکشہ ڈرائیور اور مددگار15کورنگی پولیس ٹیم کو باالترتیب پچاس پچاس ہزار روپے نقد انعام بھی دیا۔

(جاری ہے)

میڈیا سے بات چیت کے دوران وزیرداخلہ سندھ کا کہنا تھا کہ ایمان فاطمہ گذشتہ روز تھانہ کورنگی صنعتی ایریا کی حدود سے لاپتہ ہوگئی تھی جس کی ایف آئی آر مذکورہ تھانہ میں درج کی گئی بعداذاں یہ بچی ایک رکشہ ڈرائیور کو تھانہ کورنگی کی حدود میں ملی جس پر رکشہ ڈرائیور نے مذکورہ بچی کو مددگار15کورنگی کی سپردگی میں دیا۔

بعداذاں پولیس نے بچی کے والدین کو اسکے مل جانیکی اطلاع کی۔ وزیرداخلہ سندھ نے میڈیا کے توسط سے عوام سے اپیل کی ہے کہ اپنے بچوں کا خیال رکھیں اور بلا ضرورت انہیں گھر سے باہر اکیلا ہر گز نہ بھیجیں جبکہ تعلیم کے حصول کے لئے جانیوالے بچوں کے ساتھ اپنے جاننے والے یا قابل بھروسہ فرد کو لازمی بھیجیں یا والدین خود اس ذمہ داری کو نبھائیں۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی ممکنہ مسئلے یا مشکل کی صورت میں متعلقہ پولیس یا مددگار15کو لازمی طور پر اطلاع دیں تاکہ پولیس کی بروقت امداد کو یقینی بنایا جاسکے ۔

متعلقہ عنوان :