قومی معیشت کے استحکام کے لئے بین الصوبائی رابطہ اہم ثابت ہوگا ،گورنر سندھ

بین الصوبائی رابطہ کے وزیر مملکت ڈاکٹر درشن پنچی سے ملاقات میں اہم قومی و صوبائی معاملات پر تبادلہ خیال

بدھ 14 فروری 2018 17:32

قومی معیشت کے استحکام کے لئے بین الصوبائی رابطہ اہم ثابت ہوگا ،گورنر ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2018ء) گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ صوبوں کے درمیان مابین ہم آہنگی کے فروغ سے قومی معیشت کا استحکام، عوام کا معیار زندگی بلند ،عوامی فلاح وبہبود کے اقدامات ، معاشی ، اقتصادی ، تجارتی ، کاروباری ، سماجی ، ثقافتی اور صنعتی سرگرمیوں میں اضافہ یقینی ہے ، صوبوں کے مابین مشترکہ اقدامات سے لوگوں کو روزگار کے وسیع مواقع ، غربت کے خاتمہ اور سماجی شعبہ کو ترقی دی جا سکتی ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہاس میں بین الصوبائی رابطہ کے وزیر مملکت ڈاکٹر درشن پنچی سے ملاقات میں کیا ۔ ملاقات میں صوبائی ہم آہنگی کے فروغ ، بین الصوبائی رابطہ کے اٹھائے گئے اقدامات ، صوبوں کے درمیان مشترکہ طور پر معاشی ،اقتصادی ، تجارتی ، کاروباری ، سماجی اور ثقافتی سرگرمیوں میں اضافہ سمیت اہمیت کے حامل دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

گورنر سندھ نے کہا کہ امن و امان کے قیام اور انرجی بحران کے خاتمہ کے بعد صوبہ میں معاشی ، اقتصادی ، تجارتی ، کاروباری ، سماجی ، ثقافتی اور دیگر سرگرمیوں میں تسلسل سے اضافہ ہو رہا ہے ، صوبہ کے سیاحت کے فروغ کے لئے سیاحتی ، تاریخی اور قومی علامت کی عمارتوں اور جگہوں پر بھرپور توجہ دی جار ہی ہے ، وفاقی حکومت کے تعاون سے صوبہ کے متعدد اضلاع میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں جن کی تکمیل سے لوگوں کا معیار زندگی بھی بلند کرنے میں مدد ملے گی ۔

انہوں نے قومی شہ رگ کراچی میں معاشی سرگرمیوں کے فروغ کے مثبت نتائج حاصل ہو رہے ہیں ، سرمایہ کاری کے تسلسل سے اضافہ سے لوگوں کو روزگار کے مواقع دستیاب ہو رہے ہیں ، شہر کے صنعتی علاقوں میں انفرااسٹرکچر کی بحالی و ترقی پر بھرپور توجہ دی جار ہی ہے تاکہ صنعتی فعالیت مزید تیز ہو سکے ۔ انہوں نے کہا کہ صو بہ کا دیگر صوبوں سے رابطہ کے لئے دو ر رس اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں،طویل اور وسط مدتی منصوبوں کی تکمیل کے لئے صوبوں کی معاونت اہم ثابت ہو رہی ہے ۔

ملاقات میں وزیر مملکت نے گورنر سندھ کو بین الصوبائی رابطہ کے لئے اٹھائے گئے اقدامات سے تفصیل سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ صوبہ سندھ کی ترقی کی طرح دیگر صوبوں میں ترقی و خوشحالی کے لئے وفاق ہر ممکن تعاون فراہم کررہا ہے جس کے مثبت نتائج بھی سامنے آرہے ہیں جو کہ خوش آئند ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ میں معاشی ، اقتصادی ، تجارتی اور کاروباری سرگرمیوں کے فروغ میں گورنر سندھ کی ذاتی دلچسپی اہم ثابت ہور ہی ہے اسی وژن کے ساتھ سب کو مل کر کام کرنا ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :