متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ کی جانب سے انٹرا پارٹی الیکشن 2018کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا

ایم کیو ایم پاکستان کے کارکنان بذریعہ خفیہ رائے شماری (ووٹنگ) نئی قیادت کا انتخاب کریں گے، چیف الیکشن کمشنر ایم کیو ایم پاکستان

بدھ 14 فروری 2018 17:32

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2018ء) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ کی جانب سے انٹرا پارٹی الیکشن 2018کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا، جس کے مطابق 11فروری 2018کو پی آئی بی گرائونڈمیں منعقدہ جنرل ورکرز اسمبلی میں پیش کردہ قرارداد کی منظوری کی روشنی میںالیکشن کمیشن ایکٹ2017کی سیکشن نمبر 208کے تحت متحدہ قومی موومنٹ پاکستان اپنے آئین کی شق 13کے تحت انٹرا پارٹی الیکشن کا انعقاد کرنے جا رہی ہے جس کے فارم متحدہ قومی موومنٹ الیکشن سیکریٹر یٹ مکان نمبر 270پی آئی بی کا لونی سے درج ذیل شیڈول کے تحت حاصل کئے جا سکتے ہیں، نا مزدگی فارم حاصل کرنے تاریخ 14فروری 2018، 9بجے صبح تا 12بجے دوپہر ہے جبکہ فارم حاصل کرنے کی آخری تاریخ 15-2-2018،1 بجے ہے ۔

فارمز کی اسکروٹنی (جانچ پڑتال) 16-2-2018، 9بجے صبح تا 12بجے دوپہر ہوگی جبکہ نا مزدگی پر اعترا ضا ت کی تاریخ16-2-2018، 1بجے دوپہر تا 3بجے دوپہرہے۔

(جاری ہے)

اعتر اضات پر سنوائی 16-2-2018،4 بجے شام تا 6بجے شام تک ہوگی، نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 16-2-2018،7بجے شام تا 8بجے رات ہے۔انٹرا پارٹی الیکشن میں رابطہ کمیٹی کے امیدواروں کے ناموں کی حتمی فہرست چیف الیکشن کمشنر انٹرا پارٹی الیکشن متحدہ قومی مومنٹ پاکستان 16-2-2018 ، رات 9بجے جاری کی جائے گی۔ پولنگ بتاریخ 18فروری 2018 کے ایم سی اسٹیڈیم (پی آئی بی کالونی) میں صبح 9بجے سے شام 4بجے تک جاری رہے گی ۔ انٹر ا پارٹی الیکشن 2018، میں ایم کیو ایم پاکستان کے کارکنان بذریعہ خفیہ رائے شماری نئی قیادت کا انتخاب کریں گے۔