حال ہی میں جیل سے رہا ہونے والے سعودی شہزادے الولید کا فٹ بال کلب کو عطیہ

Sadia Abbas سعدیہ عباس بدھ 14 فروری 2018 17:04

حال ہی میں جیل سے رہا ہونے والے سعودی شہزادے الولید کا فٹ بال کلب کو ..
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 فروری2018ء) سعودی عرب کے کروڑ پتی شہزادے الولید بن طلال جو کہ حال ہی میں دو ہفتے پہلےسنہری جیل سے رہا ہوئے ہیں ، جنہیں بدعنوانی کے جرم میں گرفتار کیا گیا تھا اور ایک نہایت عیش وآرام سے بھر پور ہوٹل میں حراست میں رکھا گیا تھا نے حکومت کی کال پر فٹ بال کلب کو 5 لاکھ ڈالرز عطیہ دینے کا اعلان کیا ہے ۔

(جاری ہے)

  مقامی ذرائع کے مطابق شہزادہ ولید بن طلال نے نئے اسٹیڈیم کے افتتاح کے موقع پر الہلال کلب کو 5 لاکھ ڈالرز  کا عطیہ پیش کردیا۔

الولید بن طلال الہلال کلب کے اعزازی ممبر ہیں۔ انہوں نے ٹویٹر کے اپنے اکاﺅنٹ پر یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیاکہ ترکی آل الشیخ نے سعودی کلبز کی مدد کی اپیل کی تھی۔ الہلال کلب نے حال ہی میں اپنے نئے اسٹیڈیم کا افتتاح کیا ۔ ولید بن طلال نے کہا کہ اس مناسبت سے میں 20لاکھ سعودی ریال الہلال کلب کو عطیہ کررہا ہوں۔ وہ الہلال اور امارات کی العین ٹیم کا میچ دیکھنے کیلئےاسٹیڈیم بھی پہنچے تھے۔ ان کے ہمراہ اہل خانہ اور انکی ورکنگ ٹیم بھی تھی۔

متعلقہ عنوان :