قومی خواتین کرکٹرز کو پہلی بار سینٹرل کنٹریکٹ دینے کا فیصلہ

بدھ 14 فروری 2018 16:52

قومی خواتین کرکٹرز کو پہلی بار سینٹرل کنٹریکٹ دینے کا فیصلہ
ملتان(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔14فروری2018ء)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے قوانین اور معیار پر عملدرآمد کرتے ہوئے ملکی تاریخ میں پہلی بار خواتین کرکٹرز کو سینٹرل کنٹریکٹ کے دھارے میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت خواتین کرکٹرز مستقل حصہ ہونے کے ساتھ ساتھ کرکٹ بورڈ کے قوانین کی پاسداری اور سینٹرل کنٹریکٹ کے حوالے سے پی سی بی سے مراعات بھی حاصل کرسکیں گی۔

(جاری ہے)

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے انعقاد کے بعد ویمنز کرکٹرز کی کارکردگی کاجائزہ لینے کے بعد انہیں کنٹریکٹ دیا جائیگا۔ دریں اثنا ویمنز کرکٹرز کی کارکردگی کاجائزہ لینے کیلئے چیف سلیکٹر جلال الدین ملتان کرکٹ سٹیڈیم پہنچ گئے، وہ قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ سری لنکا کے حوالے سے خواتین کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے بعد ٹیم کی سلیکشن کریں گے۔