پرائم منسٹر بلاسود قرضہ سکیم کے تحت 2 لاکھ 58 ہزار 637 خواتین کو سہولیات فراہم کی گئی ہیں، تربیت کے پروگرام کے چوتھے مرحلے کے لئے ایکنک نے 6.2 ارب روپے منظورکئے ہیں

چیئرپرسن پرائم منسٹر یوتھ پروگرام لیلیٰ خان کی ’’اے پی پی‘‘ سے گفتگو

بدھ 14 فروری 2018 16:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2018ء) چیئرپرسن پرائم منسٹر یوتھ پروگرام (پی ایم وائے پی) لیلیٰ خان نے کہا ہے کہ پرائم منسٹر بلاسود قرضہ سکیم کے تحت (ایف ایل ایس) 2 لاکھ 58 ہزار 637 خواتین کو سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ لیلیٰ خان نے ’’اے پی پی‘‘ کو بتایا کہ حکومت نے نوجوانوں خصوصاً خواتین کو قومی دھارے میں شامل کرنے اور انہیں بااختیار بنانے کیلئے متعدد اقدامات اٹھائے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پرائم منسٹر بلاسود قرضہ سکیم کے تحت معاشرہ کی غریب اور مفلس خواتین کو اپنا کاروبار شروع کرنے کیلئے بلاسود قرضہ فراہم کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے معاشرہ کے پسے ہوئے طبقات کو اپنے پائوں پر کھڑا کرنے کیلئے مؤثر اقدامات اٹھائے ہیں جن کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ ہنر کی تربیت کی فراہمی کے پروگرام کے چوتھے مرحلے کے لئے ایکنک نے 6.2 ارب روپے کی 2017ء میں منظوری دی۔

انہوں نے کہا کہ پروگرام کے تحت 25-30 فیصد نشستیں خواتین، مدرسوں کے طلباء اور معذور نوجوانوں کے لئے مختص کی گئی ہیں۔ لیلیٰ خان نے کہا کہ وزیراعظم کا یوتھ پروگرام حکومت کی جانب سے نوجوانوں کے لئے سماجی و اقتصادی ترقی کا ایک انقلابی پروگرام ہے۔ ان سکیموں کا مقصد غریب نوجوانوں کو اچھے روزگاراور مالیاتی خودمختاری کے مواقع فراہم کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :