ملازمتوں کو سوئچ کرنے کے لئے متحدہ عرب امارات کے غیر ملکی کارکنوں کو اچھے سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں ہوگی

بدھ 14 فروری 2018 16:49

ملازمتوں کو سوئچ کرنے کے لئے متحدہ عرب امارات کے غیر ملکی کارکنوں کو ..
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 فروری2018ء) متحدہ عرب امارات حکام کا کہنا ہے کہ جو غیر ملکی پہلے سے ہی متحدہ عرب امارات میں کام کررہے ہیں انکو ملازمت تبدیل کرنے کے لیے اچھے کردار کے سرٹیفیکیٹ کی ضرورت نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

متحدہ عرب امارات کے حکام کا کہنا ہے کہ یہ اعلامیہ ان غیر ملکی لوگوں کے لیے جاری کیا گیا ہے جو کہ ریاست میں پہلے سے کام کر رہے ہیں لیکن ملازمت تبدیل کرتے ہوئے ہچکچا رہے تھے کہ انھیں ایک لمبے اور مشکل مرحلے سے گزرنا پڑے گا ۔

اس لیے متحدہ عرب امارات کے حکام نے ریاست میں پہلے سے کام کرنے والے غیر ملکیوں کو یقین دہانی کروائی ہے کہ وہ پریشان نہ ہوں انھیں ملازمت کی تبدیلی کے لیے کریکٹر سرٹیفیکیٹ بنانے کی ضرورت نہیں ہے۔ متحدہ عرب امارات نے 4 جنوری اتوار کو اعلان کرنے کے بعد ، 4 فروری 2018 سے ورک ویزے کے لیے اچھے رویے کی سرٹیفکیٹ کا ہونا لازمی قرار دے دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :