گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین رائے ونڈ میں حجاب ڈے منایا گیا

بدھ 14 فروری 2018 16:40

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2018ء) گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین رائے ونڈ میں حجاب ڈے منایا گیا ،جس میں کالج کی طالبات کو اسلامی اقدار پر عمل پیرا ہونے کی تلقین کی گئی۔ حجاب ڈے کے موقع پر اساتذہ نے اپنے لیکچرز میں طالبات کواسلامی تہذیب و تمدن اور اخلاقی روایات سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین رائے ونڈ میں حجاب ڈے کی تقریب منعقد ہوئی جس میں مسز ریحانہ اور پرنسپل ڈاکٹر راشدہ قریشی نے طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مغربی اقدار کی حوصلہ شکنی کرتے ہوئے ہمیں اسلامی اقداراور رسومات کے فروغ کیلئے اپنا کردارادا کرنا ہے ویلنٹائن ڈے کی بھرپور حوصلہ شکنی کرتے ہوئے ہمیں اس دن کو حجاب ڈے کے طور پر منانا چاہیے تاکہ اسلامی اقدار پر قدغن لگانے کی کوئی سازش کامیاب نہ ہوسکے انہوں نے مزید کہا کہ حجاب عورت کا تحفظ کرتا ہے حجاب عورت کازیور ہے حجاب کی بدولت بے شمار خرافات سے محفوظ رہا جا سکتا ہے طالبات نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم اسلامی اقدار کی حفاظت اور پابندی کیلئے اپنی پرنسپل ڈاکٹر راشدہ قریشی کی مشکور ہیں جنہوں نے آج ہمیں ویلنٹائن ڈے کے حوالے سے آگاہی دی اور حجاب کے فوائد بارے رہنمائی دی والدین نے کالج میں حجاب ڈے منانے پر کالج انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :