پاکستان میں ویمنز ٹی 20 لیگ کا منصوبہ پی سی بی کے زیر غور

بدھ 14 فروری 2018 16:36

پاکستان میں ویمنز ٹی 20 لیگ کا منصوبہ پی سی بی کے زیر غور
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔14فروری2018ء)پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ کی طرز پر ویمنز ٹی ٹونٹی لیگ کروانے پر بھی غور شروع کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

پاکستانی ویمنز کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مارک کولز اورپی سی بی ویمن ونگ کے سینئر جنرل منیجر شاہد اسلم نے کہا ہے کہ پاکستان میں ویمنز کرکٹ میں آسٹریلیا میں بگ بیش اور انگلینڈ کی پروفیشنل لیگ کے طرز پر لیگ کرانے کا بھی منصوبہ تیار کیا جارہا ہے۔ جس کے تحت یہاں کی کھلاڑیوں کو زیادہ سے زیادہ پرفارمنس کے مواقع میسر آسکیں گے، پی سی بی کی جانب پورا سٹرکچر تبدیل کرنےکا پلان کیا ہوا ہے، سکول و کالج کرکٹ کا فروغ بھی اسی پلان کا حصہ ہے۔