بیونس آئرس اوپن ٹینس، ورڈسکو، لیونارڈو میئر، بدینی، مونفلس اور گارسیا لوپز مینز سنگلز پری کوارٹر فائنل میں داخل

بدھ 14 فروری 2018 16:10

بیونس آئرس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2018ء) فرننڈو ورڈسکو، لیونارڈو میئر، بدینی، جائلز مونفلس اور گارسیا لوپز بیونس آئرس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز پری کوارٹر فائنل میں داخل ہو گئے۔

(جاری ہے)

ارجنٹائن میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز لاسٹ 32 رائونڈ میچز میں اسپینش کھلاڑی ورڈسکو نے حریف برازیلین کھلاڑی مونٹیرو کو 6-2 اور 7-5 سے ہرا کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی، ارجنٹائنی کھلاڑی لیونارڈو میئر بھی فتح یاب رہے، انہوں نے برازیل کے سلوا کو شکست فاش سے دوچار کیا، سلوانیا کے کھلاڑی الجاز بدینی بھی دوسری آزمائش میں سرخرو رہے، انہوں نے ویسلے کو شکست دی، اسپینش کھلاڑی گارسیا لوپز نے برلاک کو ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا جبکہ فتح کے ساتھ ہی لوپز نے پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔

فرانس کے جائلز مونفلس نے کیوواس کو ہرا کر پری کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

متعلقہ عنوان :