گربین مگوروزا، کیرولین گارشیا اور ایلینا سوتیلانا قطر اوپن ٹینس ویمنز سنگلز پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں

بدھ 14 فروری 2018 16:10

دوحہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2018ء) گربین مگوروزا، کیرولین گارشیا اور ایلینا سوتیلانا پیش قدمی برقرار رکھتے ہوئے قطر اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں۔

(جاری ہے)

قطر میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے ویمنز سنگلز ایونٹ کے دوسرے رائونڈ میچز میں اسپینش کھلاڑی گربین مگوروزا نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف چینی کھلاڑی ڈان ینگ کو سٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 6-4 سے ہرا کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی، فرانس کی کیرولین گارشیا بھی دوسری رکاوٹ عبور کرنے میں کامیاب رہیں، انہوں نے سیبلکووا کو سخت مقابلے کے بعد 6-3، 6-7 اور 6-0 سے ہرا کر پری کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا، یوکرین کی ایلینا سوتیلانا نے وونڈرو سووا کو ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا، فتح کے ساتھ ہی سوتیلانا پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں۔

متعلقہ عنوان :