سینٹ انتخابات میں بھیڑ بکریوں کی طرح منڈی لگی ہوئی ہے،کروڑوں کی بولیاں لگ رہی ہیں ایسے لوگ عوام کی کیا خدمت کرینگی ‘اس قسم کے لوگوں کی حوصلہ شکنی کیلئے قانون سازی ہونی چاہئے،2018 کے انتخابات میں فاٹا کے عوام کو صوبائی انتخابات میں ووٹ دینے کا حق دیا جائے، سیاسی پوائنٹ سکورنگ کیلئے کراچی کو بدنام کیا جاتا ہے ‘مسائل حل نہیں کئے جارہے ہیں، فلم انڈسٹری میں پشتونوں کو دہشتگرد کے طور پر پیش کیا جاتا ہے ‘ایوان میں قرارداد پیش کی جائے اور پیغام دیا جائے کہ تخریب کاروں کا کوئی مذہب یا قوم نہیں ہوتی ‘ سی پیک کے تحت گوادر کو چھوڑ کر مکران ڈویژن میں وفاقی حکومت نے کوئی سکیم شروع نہیں کی،نواز شریف پاکستان کے دشمنوں سے تعلق رکھتے ہیں ‘نواز شریف نے شیخ مجیب کی تعریف کی، دنیا میں نئے نقشہ ڈلوانے کیلئے خون ریزی کی جارہی ہے ‘استعماری قوت کے مفادات کیلئے خون ریزی کررہی ہے

قومی اسمبلی میں صاحبزادہ طار ق اللہ ، رشید گوڈیل ، جمشید دستی ، عیسیٰ نو ری ، شہریار آفریدی اور مولانا محمد خان شیرانی سمیت دیگر ارکان کا نکتہ اعتراض پر اظہار خیال

بدھ 14 فروری 2018 15:50

اسلا م آبا د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 فروری2018ء) قومی اسمبلی میں مختلف سیاسی جماعتوں کے ارکان نے کہا ہیسینٹ انتخابات میں بھیڑ بکریوں کی طرح منڈی لگی ہوئی ہے،کروڑوں روپے کی بولیاں لگ رہی ہیں ایسے لوگ ملک کے عوام کی کیا خدمت کریں گے،اس قسم کے لوگوں کی حوصہ شکنی کے لئے قانون سازی ہونی چاہئے،2018 کے انتخابات میں فاٹا کے عوام کو صوبائی انتخابات میں ووٹ دینے کا حق دیا جائے، سیاسی پوائنٹ سکورنگ کے لئے کراچی کو بدنام کیا جاتا ہے اس کے مسائل حل نہیں کئے جارہے ہیں، فلم انڈسٹری میں پشتونوں کو دہشت گرد کے طور پر پیش کیا جاتا ہے ایوان میں قرارداد پیش کی جائے اور پیغام دیا جائے کہ تخریب کاروں کا کوئی مذہب یا قوم نہیں ہوتی یہ شیطان ہیں، سی پیک کے تحت گوادر کو چھوڑ کر مکران ڈویژن میں وفاقی حکومت نے کوئی سکیم شروع نہیں کی،نواز شریف پاکستان کے دشمنوں سے تعلق رکھتے ہیں نواز شریف نے شیخ مجیب کی تعریف کی، دنیا میں نئے نقشہ ڈلوانے کے لئے خون ریزی کی جارہی ہے استعماری قوت کے مفادات کے لئے خون ریزی کررہی ہے، ان خیالات کا اظہار قومی اسمبلی میں صاحبزادہ طار ق اللہ ، رشید گوڈیل ، جمشید دستی ، عیسیٰ نو ری ، شہریار آفریدی اور مولانا محمد خان شیرانی سمیت دیگر ارکان نے نکتہ اعتراض پر کیا۔

(جاری ہے)

بدھ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں نکتہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے جمشید دستی نے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے شیخ مجیب الرحمن کو ہیرو قرار دیا اگر یہ کسی اور نے بات کہی ہوتی تو اس کی بوری بند لاش مل گئی ہوتی۔ نواز شریف پاکستان کے دشمنوں سے تعلق رکھتے ہیں نواز شریف نے شیخ مجیب کی تعریف کی۔ ملک کے غدار ہیں۔ ان کو اس پر پھانسی ہونی چاہئے اور ان کے خلاف قومی اسمبلی میں قرارداد پاس کی جائے۔

صاحبزادہ طارق الله نے کہا کہ ملک کے عوام کی توجہ سینٹ الیکشن پر ہے کروڑوں روپے کی بولیاں لگ رہی ہیں ایسے لوگ ملک کے عوام کی کیا خدمت کریں گے۔ ایک شخص نے چالیس کروڑ روپے کی پیشکش کی ایسے لوگوں سے رقم لے کر عدالت میکں لے کے جانے چاہئیں اور عدالت ممیکں بے نقاب کرنا چاہئے۔ اس قسم کے لوگوں کی حوصہ شکنی کے لئے قانون سازی ہونی چاہئے۔ اس سے پارلیمنٹ پر ایک داغ آتا ہے پارلیمنٹ میں اس معاملہ پر بحث ہونی چاہئے۔

فاٹا اصلاحات کی سفارشات پر عمل درآمد نہیں ہورہی عدالتوں میں توسیع کے حوالے سے بھی عدالتوں کے مطالبات پورے کرنا وفاقی حکومت کے بس میں نہیں ہے۔ 2018 کے انتخابات میں فاٹا کے عوام کو صوبائی انتخابات میں ووٹ دینے کا حق دیا جائے کراچی میں گندگی کے ڈھیر ہیں صوبائی حکومت اور میئر کے درمیان جھگڑا چل رہا ہے وفاقی حکومت اقدامات کرے۔ صوبائی حکومت کراچی کے مسائل حل کرے سینٹ انتخابات میں بھیڑ بکریوں کی طرح منڈی لگی ہوئی ہے کوئی راستہ نکلنا چاہئے۔

رشید گوڈیل نے کہا کہ سیاسی پوائنٹ سکورنگ کے لئے کراچی کو بدنام کیا جاتا ہے اس کے مسائل حل نہیں کئے جارہے ہیں۔ کراچی میں گندگی کے انبار لگے ہوئے ہیں بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات اور وسائل فراہم کئے جائیں تاکہ وہ مسائل حل کرسکیں کراچی میں پانی کا شدید مسئلہ ہے ۔ انجینئر عثمان بادینی نے کہا کہ این اے 260 پاکستان کا سب سے بڑا حلقہ یہ ساڑھے پانچ ہزار مزدوروںکا روزگار خطرے میں ہے ان کو تحفظ دیا جائے۔

کاروبار بند ہے کسٹم پوائنٹ ایک ماہ سے بند ہے شہریار آفریدی نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ ڈھائی ارب مسلمانوں کا تعلق ہے 9جنوری کو ملتان کے ریلوے اسٹیشن پر ایک جعلی مشق کی جاتی ہیتخریب کار کو پٹھان ظاہر کیا گیا ہے ایک خاص قوم کو کلچر کے نام پر ٹارگٹ کیا ہے۔ فلم انڈسٹری ممیں پشتونوں کو دہشت گرد کے طور پر پیش کیا جاتا ہے ایوان میں قرارداد پیش کی جائے اور پیغام دیا جائے کہ تخریب کاروں کا کوئی مذہب یا قوم نہیں ہوتی یہ شیطان ہیں۔

عیسیٰ نو ری نے کہا کہ سی پیک کے تحت گوادر کو چھوڑ کر مکران ڈویژن میں وفاقی حکومت نے کوئی سکیم شروع نہیں کی گزشتہ پچاس سال میں وفاقی حکومت کی جانب سے ایسا منصوبہ شروع نہیں کیا گیا جس سے عام لوگوں کو فائدہ ہو وہاں کے لوگوں کے ساتھ سوتیلا سلوک کیا جارہا ہے اجلاس میں ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی اور عامر غفار ڈوگر کے درمیان تلخ کلامی ہوئی۔ مولانا محمد خان شیرانی نے کہا کہ ملک میں انتشار ہے دنیا میں نئے نقشہ ڈلوانے کے لئے خون ریزی کی جارہی ہے استعماری قوت کے مفادات کے لئے خون ریزی کررہی ہے۔