کویت نے فلپائن کے صدر کے کارکنوں کو واپس بلانے کے اعلان کی مذمت کر دی

Sadia Abbas سعدیہ عباس بدھ 14 فروری 2018 15:47

کویت نے فلپائن کے صدر کے کارکنوں کو واپس بلانے کے اعلان کی مذمت کر دی
کویت سٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 فروری2018ء) کویت نے فلپائن کے صدر کی کارکنوں کو واپس بلانے کی مذمت کر دی ۔ فلپائنی صدر کے اس فیصلے کے بعد 2،200 سے زائد فلپائنی ملازمین کو فلپائنی وزارت محنت نے واپس بلا لیا ہے۔ مقامی ذرائع گلف نیوز کے مطابق کویت حی السالمیہ میں واقع اپارٹمنٹ کے ڈیپ فریزر سے فلپائنی خادمہ کی نعش ملنے کے بعد فلپائنی صدر نے کویت میں مقیم اپنے ہم وطنوں کو واپس آنے کی ہدایت کردی نیز کویت کارکن بھیجنے پر پابند ی لگا دی ہے ۔

مقامی ذرائع کے مطابق جمعے کے روز کویت میں ایک فلپائنی ملازمہ کی لاش فریج میں سے برآمد ہوئی تھی ۔ ابتدائی تحقیق کے مطابق جس اپارٹمنٹ میں سے ملازمہ کی لاش برآمد ہوئی تھی وہ نومبر 2016 سے بند پڑا تھا ۔ اس اپارٹمنٹ میں لبنانی آدمی اپنی شامی بیوی کے ساتھ رہتا تھا۔

(جاری ہے)

یہ دونوں میاں بیوی نومبر 2016 میں کویت چھوڑ کر چلے گئے تھے اور تب سے یہ اپارٹمنٹ بند پڑا تھا۔

لاش اس وقت برآمد ہوئی جب اپارٹمنٹ کے مالک نے مکان کو دوبارہ کرائے پر دینا چاہا اور اپارٹمنٹ کی تلاشی اور حفاظتی اقدامات کو دیکھنے کے لیے عدالت نے پولیس کو اپارٹمنٹ کی تلاش لینے کے لیے کہا۔ جمعرات کے روز تلاشی کے دوران لاش برآمد ہونے پر کویت کی وزارت داخلہ نے اس منجمد لاش کی تحقیقات کا حکم جاری کر دیا۔ تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ اس اپارٹمنٹ میں رہائش پذیر لبنانی شہری پولیس کو پہلے سے ہی 14 کیسز میں مطلوب تھا۔

یہ لبنانی شہری ہی اس فلپائنی ملازمہ کا سپانسر تھا اور اسنے ملازمہ کے لاپتہ ہونے کی شکایت درج کرائی تھی جب لبنانی کی بیوی نومبر میں دو دن پہلے ہی کویت چھوڑ کر گئی تھی ۔ پولیس نے اس لبنانی کی تحقیقات کو حکم جاری کر دیا ہے اور اسکے گرفتاری کے وارنٹ بھی جاری کر دئیے گئے۔

متعلقہ عنوان :