پی ٹی آئی کو سینیٹ انتخابات کے لئے اپنے کارکن کو ٹکٹ دینا چاہیے تھا، سینیٹر الیاس بلور

بدھ 14 فروری 2018 17:33

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2018ء) عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما سینیٹر الیاس بلور نے کہا ہے کہ سینیٹ کے انتخابات میں اے این پی سینیٹ کی ایک نشست حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ایوب آفریدی تحریک انصاف کا رکن بھی نہیں اسے پارٹی نے کس بنیادپر ٹکٹ دیا ۔ ان کا مقصد کاروبار کرنا ہے جبکہ سیاست عوام کی خدمت کا نام ہے ، ہم نے سیاست میں جیلیں کاٹیں ہیں، پی ٹی آئی کو سینیٹ انتخابات کے لئے اپنے کارکن کو ٹکٹ دینا چاہیے تھا۔

متعلقہ عنوان :