ملائشین صنعتکاروں کی پاکستان میںایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری خوش آئند ہے، شہباز اسلم

بدھ 14 فروری 2018 17:52

لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2018ء) تاجر رہنما و ممبر لاہور چیمبرز آف کامرس وانڈسٹری، ڈائریکٹر پاکستان فرنیچرز شہباز اسلم نے ملائشین صنعتکار و تاجروں کی جانب سے پاکستان میں توانائی ، ٹیلی کام اور انفراسٹرکچر کے شعبوں میںایک ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کیلئے کامیاب مذاکرات کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ اور گوادر بندر گاہ کے فعال ہونے سے ملک بھر میں غیر ملکی سرمایہ کاری بڑھ رہی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے صنعتکاروں و تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، شہباز اسلم نے کہا کہ ملائیشیا ترقی یافتہ معیشت ہے اور ملائشین سرمایہ کاروں کی پاکستان میں سرمایہ کاری سے ملکی معیشت مستحکم ہوگی، انہوںنے کہا کہ ملک بھر میں سی پیک روٹ پر اقتصادی زونر، سپیشل اقتصادی زونز کے قیام اور ان زونز میں غیر ملکیوں کو انڈسٹریز کے قیام کیلئے مفت اراضی کی فراہی اور ٹیکسوں میںمراعات سے ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہورہا ہے، سرمایہ کاری کرنے والے ممالک میں چین پہلے، امریکہ دوسرے اور ملائیشیا تیسرے نمبر پر رہے ، انہوں نے کہا کہ گوادار بندرگاہ اور سی پیک روٹ فعال ہونے سے آنے والے دنوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں مزید اضافہ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :