پنجاب یونیورسٹی کا لاء ڈیپارٹمنٹ عاصمہ جہانگیر کے نام سے منسوب کرنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

بدھ 14 فروری 2018 17:52

لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2018ء) مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے پنجاب یونیورسٹی کا لاء ڈیپارٹمنٹ عاصمہ جہانگیر کے نام سے منسوب کرنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی، قرار داد میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سینئرقانون دان عاصمہ جہانگیر کی انسانی حقوق کیلئے بی شمار خدمات ہیں، انھوں نے جمہوریت کی بحالی کیلئے جدو جہد کی، وہ پاکستان کی پہلی خاتون تھیں جو سپریم کورٹ بار کی صدر منتخب ہوئیں، انکی جدو جہد کی بدولت پاکستان میں قانون سازی ہوئی، ایوان انکی خدمات پر انھیں خراج تحسین پیش کرتا ہے، قرارداد میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ عاصمہ جہانگیر کی خدمات کے اعتراف میں پنجاب یونیورسٹی لاء ڈیپارٹمنٹ کو انکے نام سے منسوب کیا جائے۔