نیشنل کرکٹ سٹیڈیم کراچی میں کنسرٹ کے انعقاد کی افواہوں میں کوئی صداقت نہیں، پی سی بی

بدھ 14 فروری 2018 17:50

نیشنل کرکٹ سٹیڈیم کراچی میں کنسرٹ کے انعقاد کی افواہوں میں کوئی صداقت ..
لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2018ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیشنل کرکٹ سٹیڈیم کراچی میں 25مارچ کو منعقد ہونے والے پی ایس ایل کے فائنل سے ایک روز قبل کسی قسم کے کنسرٹ کے انعقاد کے بارے میں سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں کی تردید کی ہے ،پی سی بی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ نیشنل کرکٹ سٹیڈیم کراچی میں پی ایس ایل کے فائنل کے انعقاد کی تیاریاں جاری ہیں اور فائنل سے قبل سٹیڈیم میں کنسرٹ یا کسی قسم کی سرگرمی پر پابندی ہے،اس سلسلہ میں سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی افواہوں میں کوئی صداقت نہیں،انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب کے دوران ساچل اینسیمبل اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔