بھارتی خاتون کی آنکھوں سے خون کے آنسو جاری ، شوہر نے جادوگرنی کہہ کر چھوڑ دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 14 فروری 2018 15:38

بھارت (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14 فروری 2018ء) : بھارتی ریاست بہار میں ایک خاتون کی آنکھوں سے خون کے آنسو جاری ہو گئے جس کے بعد اس کے شوہر نے جادوگرنی ہونے کا الزام عائد کر کے اسے چھوڑ دیا۔

(جاری ہے)

بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق 21 سالہ گیتا ایک غیر معمولی بیماری ہیماٹوہائڈروسس میں مبتلا تھی، اس بیماری کی وجہ سے گیتا کی آنکھوں سے خون کے آنسو جاری ہوتے تھے۔ ڈاکٹر نے بتایا کہ یہ ایک ایسی بیماری ہے جس میں نہ صرف آنسو بلکہ پسینے میں بھی خون آتا ہے۔ یہ اتنی نایاب بیماری ہے کہ لوگوں کو اس بات کا علم ہی نہیں ہے کہ ایسی کوئی بیماری بھی ہوتی ہے۔ گیتا کی اس بیماری سے تنگ آ کر اس کے خاوند نے بھی علیحدگی اختیار کر لی۔ اس سے قبل بھی بھارت میں ایک 14 سالہ بچی اس بیماری کا شکار ہوئی تھی۔

متعلقہ عنوان :