عمران خا ن نے لودھراں الیکشن میں شکست کے بعد نئی حکمت عملی تیار کر لی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 14 فروری 2018 15:34

عمران خا ن نے لودھراں الیکشن میں شکست کے بعد نئی حکمت عملی تیار کر لی
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 14فروری 2018ء)عمران خا ن نے لودھراں الیکشن میں شکست کے بعد نئی حکمت عملی تیار کر لی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے لودھراں کے ضمنی انتخابات میں شکست کے بعد نئی حکمت عملی تیار کر لی ہے۔جس کے مطابق عمران خا ن نے ایک بار پھر عوام میں جانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔عمران خان لاہور،فیصل آباد،راولپنڈی سمیت کئی شہروں میں جلسوں سے خطاب کریں گے۔

(جاری ہے)

عمران خان کے ان دوروں کا آغاز رواں ماہ ہو گا۔یاد رہے کہ حال ہی میں ہونے والے لودھراں کے ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کو مسلم لیگ ن کے ہاتھو ں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔جو سب کے لئے حیران کن ثابت ہوا ۔کیونکہ الیکشن سے قبل یہ خیال ظاہر کیا جا رہا تھا کہ لودھراں میں پی ٹی آئی جیت جائے گی تا ہم نتائج اس کے بر عکس آئے اور اب عمران خان نے لودھراں میں شکست کا سامنا کرنے کے بعد نئے حکمت عملی تیار کر لی ہے جس کے بعد وہ ایک بار پھر سے عوام میں جائیں گے۔