تازہ ترین ون ڈے رینکنگ، بھارت نے ٹاپ پوزیشن پر گرفت مضبوط کر لی، افغانستان دوبارہ دسویں نمبر پر آ گیا

بدھ 14 فروری 2018 17:28

تازہ ترین ون ڈے رینکنگ، بھارت نے ٹاپ پوزیشن پر گرفت مضبوط کر لی، افغانستان ..
دبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2018ء) بھارت نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تازہ ترین ٹیم ریکنگ میں ٹاپ پوزیشن پر گرفت مضبوط کر لی، افغانستان بھی دوبارہ دسویں نمبر پر آ گیا۔

(جاری ہے)

آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین ون ڈے ٹیم رینکنگ کے تحت بھارت نے جنوبی افریقہ کو پانچویں ایک روزہ میچ میں شکست دے کر نہ صرف دوبارہ ٹاپ پوزیشن حاصل کی بلکہ اپنی پوزیشن بھی مستحکم کر لی، جنوبی افریقہ تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر آ گیا، پروٹیز کے ہاتھوں آخری ون ڈے میں شکست کی صورت میں بھی بھارت ٹاپ پوزیشن پر برقرار رہے گا جبکہ جنوبی افریقن ٹیم سیکنڈ رینکڈ ٹیم کے طور پر سیریز کا اختتام کرے گی، انگلینڈ تیسرے، نیوزی لینڈ چوتھے، آسٹریلیا پانچویں، پاکستان چھٹے، بنگلہ دیش ساتویں، سری لنکا آٹھویں اور ویسٹ انڈیز نویں نمبر پر موجود ہے، افغانستان نے زمبابوے کو تیسرے ون ڈے میں زیر کر کے دوبارہ دسویں پوزیشن حاصل کر لی، دسویں پوزیشن کے دفاع کیلئے اسے رواں ون ڈے سیریز کے بقیہ میچز میں بھی زمبابوے کے خلاف فتوحات درکار ہوں گی۔

متعلقہ عنوان :