سعودی پبلک پراسیکوشن ، بچوں سے بھیک منگوانا انسانی اسمگلنگ میں شمار کیا جائے گا

Sadia Abbas سعدیہ عباس بدھ 14 فروری 2018 15:23

سعودی پبلک پراسیکوشن ، بچوں سے بھیک منگوانا انسانی اسمگلنگ میں شمار ..
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 فروری2018ء) سعودی عرب میں دن بدن بڑھتی ہوئی ترقی نے جہاں سعودی عرب کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا ہے ، وہیں ایسے بہت سے مسئلے مسائل بھی ہیں جنکو حل کرنے کی اشد ضرورت ہے ۔ جس کے بغیر معاشرہ آگے بڑھے کی توقع بھی نہیں کر سکتا ۔ اسی لیے سعودی پبلک پراسیکیوشن نے اعلامیہ جاری کیا ہے کہ بچوں سے بھیک منگوانا انسانی اسمگلنگ کا جرم شمار کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

جو بھی بچوں سے بھیک منگوائے گا اسے قید و جرمانے کی سزا دی جائیگی۔ پبلک پراسیکیوشن نے ٹویٹر کے اپنے اکاﺅنٹ پر یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ بچوں سے بھیک منگوانا انسانی اسمگلنگ کا جرم ہے، اس پر 15برس قید اور 10لاکھ ریال تک کا جرمانہ مقرر ہے۔ اس سزا کا تذکرہ انسداد انسانی اسمگلنگ قانون کی دفعہ 2اور3 میں موجود ہے۔

متعلقہ عنوان :