نیب نے نواز شریف ،مریم نواز اور کیپٹن صفدر (ر) کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لئے وزرات داخلہ کو خط لکھ دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 14 فروری 2018 15:22

نیب نے نواز شریف ،مریم نواز اور کیپٹن صفدر  (ر) کے نام ای سی ایل میں ڈالنے ..
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 14فروری 2018ء) نیب نے نواز شریف ،مریم نواز اور کیپٹن صفدر (ر) کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لئے وزرات داخلہ کو خط لکھ دیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب نے وزرات داخلہ کو خط لکھا ہے جس میں نواز شریف،مریم نواز اور کیپٹن صفدر (ر) کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی ہے۔خط میں لکھا گیا ہے کہ تینوں ملزمان کے خلاف مقدمات درج ہیں۔

(جاری ہے)

اور مقدمات کا ٹرائل اختتام کے قریب ہے۔ ا س لئے نواز شریف،مریم نواز اور کیپٹن صفدر (ر) کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں۔یاد رہے کہ اس وقت نواز شریف،مریم نواز اور کیپٹن صفدر نے بیرون ملک جانے کے لئے درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔تا ہم اب نیب نے سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز اور نواز شریف کے داماد کیپٹن صفدر کا نام بھی ای سی ایل میں ڈالنے کے لئے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :