پشاور زلمی کا کینسر میں مبتلا مریض بچوں کو پی ایس ایل کےلئے دبئی لیجانےکا اعلان

بدھ 14 فروری 2018 15:20

پشاور زلمی کا کینسر میں مبتلا مریض بچوں کو پی ایس ایل کےلئے دبئی لیجانےکا ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔14فروری2018ء) پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کی چیمپئن پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی پشاور زلمی شوکت خانم کینسر ہسپتال کے مریض بچوں کو پاکستان سپر لیگ کے میچز دکھانے کے لیے دبئی لیجائے گی ۔شوکت خانم ہسپتال کے مریض بچوں جنہیں پشاور زلمی لٹل چیمینز کا نام دیتی ہے ان کا پندرہ رکنی گروپ پشاور ّزلمی کی جانب سے پاکستان سپر لیگ کے میچز دیکھیں گے۔

(جاری ہے)

جاوید آفریدی کا کہنا ہے کہ پشاور زلمی فاﺅنڈیشن کے پیغام BringBackSmiles# کو آگے بڑھاتے ہوئے وہ ان بچوں کی ہمت کو سلام پیش کرتے ہوئے ان کو زندگی کے مزید قریب اور خوشیاں اور مسکراہٹیں چہرے پر لانے کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے ۔ پاکستان سپر لیگ کے پہلے ایڈیشن میں آرمی پبلک سکول کے 150طلباءاور سٹاف پشاور زلمی ساتھ دبئی پہنچا تھا جبکہ پی ایس ایل ٹو میں شوکت خانم ہسپتال کے مریض بچے زلمی ٹیم کے ساتھ تھے،زلمی کٹ لانچ میں بھی ان بچوں نے ٹیم کے ساتھ سٹیج پر آکر ہماری حوصلہ افزائی کی ۔

متعلقہ عنوان :