امریکی زیر قیادت کولیشن فورسز نے روسی ساختہ ٹینک تباہ کر دیا

بدھ 14 فروری 2018 16:33

امریکی زیر قیادت کولیشن فورسز نے روسی ساختہ ٹینک تباہ کر دیا
دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 فروری2018ء)شام میں دہشتگرد تنظیم داعش کے خلاف آپریشن میں مصروف امریکہ کی زیر قیادت کولیشن فورسز نے ایک روسی ساختہ ٹینک کو تباہ کر دیا۔غیر ملکی میڈیا کے م طابق شام میں دہشتگرد تنظیم داعش کے خلاف آپریشن میں مصروف امریکہ کی زیر قیادت کولیشن فورسز نے ایک روسی ساختہ ٹینک کو نشانہ بنایا۔

(جاری ہے)

کمبائنڈ جائنٹ ٹاسک فورس آپریشن کے ترجمان کرنل ریان ڈیلون نے کہا ہے کہ 10 فروری کو شام کے شہر دیر الزور کے جنوبی گاوں طیبیہ کے جوار میں ایک روسی ساختہ ٹینک نے کولیشن فورسز کی موجودگی کے علاقے میں فائرنگ کی۔

ڈیلون نے کہا ہے کہ کولیشن فورسز نے خود مدافعتی کے حق کو استعمال کرتے ہوئے روسی ساختہ T-72 ٹینک کو تباہ کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ غلط فہمی سے بچنے کے لئے روسی یونٹوں کے ساتھ رابطہ کیا گیا ہے۔ڈیلون نے ٹینک کے کس کی ملکیت ہونے کے بارے میں تفصیلات فراہم نہیں کیں۔