یمن ،تعز میں حوثیوں کا اہم کمانڈر ہلاک، باغیوں کی صفوں میں پھوٹ پڑ گئی

بدھ 14 فروری 2018 16:33

صنعاء (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 فروری2018ء) یمن کے علاقے تعز میں ایران نواز حوثی شدت پسندوں کو سرکاری فوج اور عرب اتحادی فوج کی طرف سے سخت دبا ئوکا سامنا ہے جس کے بعد تعز میں باغی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے لگے ہیں۔ علاقے میں حوثیوں کو بھاری جانی اور مالی نقصان بھی اٹھانا پڑا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق کیروز تعز میں جاری لڑائی کے دوران شمالی محاذ کا فیلڈ کمانڈرابو طہ الغلیسی اپنے چار ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگیا۔

اس واقعے کے بعد حوثیوں میں مزید پھوٹ پڑنے کی اطلاعات ہیں۔

(جاری ہے)

الغلیسی اور اس کے ساتھیوں کو شہر کے شمال میں جبل الوعش مین توپخانے سے نشانہ بنایا گیا۔خیال رہے کہ شمالی تعز میں ہلاک ہونے والا حوثی کماندر الوعش، عصیفرہ، الزنوج، الخمسین اور دیگر علاقوں کا نگران تھا۔ ان علاقوں میں حالیہ ایام میں یمنی فوج اور عرب اتحادی فوج کی طرف سے شدید بمباری کی گئی جس میں جنگجوں کو بھاری جانی اور مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔تعز میں موجود یمنی فوج کے میجر جنرل خالد فاضل نے منگل کو بتایا کہ غیرمعمولی جانی نقصان اٹھائے جانے کے بعد حوثیوں کی صفوں میں انتشار پھیل چکا ہے۔ انہوں نے بریگیڈ کی مختلف یونٹوں کے عہدیداروں سے تعز میں جاری لڑائی اور تازہ صورت حال پر تفصیلی بات چیت کی۔

متعلقہ عنوان :