مکیش امبانی اتنے امیر ہیں کہ 14دنوں تک حکومت چلا سکتے ہیں ، بلومبرگ کا انکشاف

بدھ 14 فروری 2018 16:33

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 فروری2018ء)مالیاتی اور کارپوریٹ کارکردگی کے معاملات پر گہری نظر رکھنے اور مسلسل سروے کرتے رہنے والے ادارے بلومبرگ نے اپنی تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا کہ مکیش امبانی اتنے امیر ہیں کہ 14دنوں تک ہندوستانی حکومت چلا سکتے ہیں اور سارے اخراجات اپنی جیب سے ادا کر سکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

بلومبرگ نے یہ انکشاف 2018 کے روبن ہڈ انڈکس نامی سروے رپورٹ میں کیا ۔

رپورٹ کی تیاری کیلئے 49ممالک کے دولت مند ترین افراد کی دولت کا تخمینہ لگایا گیا ۔ سرویکے مطابق دنیا میں محض 4ممالک ایسے ہیں جہاں کی عورتیں محض اپنی دولت کے بل بوتے پر اپنا اپنا ملک چلا سکتی ہیں جن میں انگولا ، آسٹریلیا ، چلی اور ہالینڈ ہیں ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مکیش امبانی جو 40ارب 30کروڑ ڈالر کے مالک ہیں جوہندوستان کے اخراجات 14دنوں تک برداشت کر سکتے ہیں ۔