پاکستان سے تعلقات خراب کرنیکا ذمہ دار بھارت ہے ، منی شنکر

بدھ 14 فروری 2018 16:16

پاکستان سے تعلقات خراب کرنیکا ذمہ دار بھارت ہے ، منی شنکر
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 فروری2018ء) بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے سابق رہنمامانی شنکر ایئر نے کہا ہے کہ میں پاکستان سے پیار کرتا ہوں اور مجھے ہندوستان بھی عزیز ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مانی شنکر نے پاک ہند دوطرفہ تعلقات کی بحالی کیلئے غیر مشروط بات چیت پر زوردیا۔پروگرام کے دوران انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین تنازعات کا حل غیر مشروط مذاکرات میں مضمر ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بات چیت کے ذریعے تنازعات حل کرنے کے سلسلے میں پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی۔ شنکر نے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ دونوں ممالک مذاکرات کی میز پر آئیں اور تنازعات کے موضوع پر بات چیت کرکے مسائل کو حل کرکے خطے کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں۔شنکر کے بیان کیخلا ف پارٹی میں مخالفت شروع ہوگئی۔ کانگریس پارٹی کے سیکریٹری اور سابق رکن پارلیمنٹ ہنومنت راو نے راہول گاندھی کو خط تحریر کرکے مطالبہ کیا کہ منی شنکر ایئرکو پارٹی سے نکال دیا جائے کیونکہ انہی کے بیان کی وجہ سے گجرات الیکشن میں کانگریس پارٹی کو نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

متعلقہ عنوان :