سعودی پاکستانی بحری مشقیں جاری
تازہ ترین : 1

سعودی پاکستانی بحری مشقیں جاری

سعودی اور پاکستانی بحری جہاز متعدد عسکری فوجی آپریشنوں کا تجربہ کررہے ہیں،ڈائریکٹربریگیڈیئر ساجر العنزی

سعودی پاکستانی بحری مشقیں جاری
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 فروری2018ء)خلیج عرب میں سعودی پاکستانی افواج کی بحری مشقیں نسیم البحر 11اور درع الساحل 4 کے عنوان سے مسلسل ہورہی ہیں۔ سعودی میڈیا کے مطابق مشقوں کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر ساجر العنزی نے واضح کیا کہ سعودی اور پاکستانی بحری جہاز متعدد عسکری فوجی آپریشنوں کا تجربہ کررہے ہیں۔آبدوزوں سے نمٹنے اور جہازوں پر ہیلی کاپٹر اتارنے، انہیں ایندھن فراہم کرنے اور اپنی جگہ پر قائم ٹھکانوں پر میزائل داغنے کی مشقیں بھی کی جارہی ہیں۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 14/02/2018 - 16:16:02

اس خبر پر آپ کی رائے‎

متعلقہ عنوان :