سعودی عرب ، برڈ فلو کے مزید کیسز سامنے آ گئے

Sadia Abbas سعدیہ عباس بدھ 14 فروری 2018 15:16

سعودی عرب ، برڈ فلو کے مزید کیسز سامنے آ گئے
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 فروری2018ء) مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق حال ہی میں سعودی عرب میں بڑد فلو کی وباء نے زور پکڑ لیا تھا، جسکی وجہ سے آئے روز برڈ فلو سے متاثر لوگوں کے کئی کیسز سامنے آئے ہیں ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز بھی سعودی وزارت ماحولیات نے واضح کیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاض، دمام اور الزلفی میں برڈ فلو کے 3نئے مریض ریکارڈ پر آئے ہیں۔ وزارت نے اعلامیہ جاری کرکے توجہ دلائی کہ مرض کی شروعات سے لیکر اب تک مملکت کے تمام علاقوں سے 7503نمونے حاصل کئے گئے تھے۔ ان میں سے 129کی رپورٹ مثبت آئی۔ ایک لاکھ 14ہزار62 پرندوں سے گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران چھٹکارا حاصل کرلیا گیا۔ ان میں سے ایک لاکھ 10ہزار مرغی فارم اور 4062 دیہی اسکیموں کے تحت پلنے والے پرندوں سے تھا۔

متعلقہ عنوان :