سکیورٹی فورسز کے جوانوں کی لازوال قربانیاں پورے قوم کے لیے باعث فخر ہے ،وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو

بدھ 14 فروری 2018 16:33

سکیورٹی فورسز کے جوانوں کی لازوال قربانیاں پورے قوم کے لیے باعث فخر ..
کوئٹہ۔14فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2018ء) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر 4ایف سی اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سیکورٹی اہلکاروں کی لازوال قربانیاں پورے قوم کے لیے باعث فخر ہے ،دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں سیکورٹی فورسز کی قربانیاں رائیگا ں نہیں جائیگی اور دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا،وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ ماضی کے مقابلے میں بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی مگر دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کیلئے حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ عوام الناس کی بھی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ سیکورٹی فورسزکے جوانوں کے ساتھ مکمل تعاون کریں تاکہ بلوچستان کو امن کا گہوارہ بنایا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :