سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں پر حملے میں ملوث عناصر کو جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا،انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان معظم جاہ انصاری

بدھ 14 فروری 2018 16:16

سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں پر حملے میں ملوث عناصر کو جلد کیفر کردار ..
کوئٹہ۔14فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2018ء) انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان معظم جاہ انصاری نے کہا ہے کہ کوئٹہ سیف سٹی پروجیکٹ کو جلد فعال کرنے کے لیے منصوبہ بندی کررہے ہیں ،اگر کوئٹہ سیف سٹی پروجیکٹ ہوتا تو تحقیقات کرنے میں بڑی پیش رفت ہوتی ،یہ بات انہوں نے بدھ کو سریاب روڈ پر فرنٹیئرکور کے 4اہلکاروں کی شہادت کے جائے وقوعہ کے معائنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی،آئی جی پولیس بلوچستان معظم جاہ انصاری نے کہا کہ پیٹرولنگ کے دوران فرنٹیئرکور کے اہلکاروں کو ٹارگٹ کیا گیا اور فائرنگ کے نتیجے میں 4ایف سی اہلکار شہید ہوگئے،انہوں نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق 3سے 4مسلح افرا دنے فرنٹیئر کور کی گاڑی پر حملہ کیا اور اس دوران چھوٹے بڑے ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا تاہم ایف سی اہلکاروں کی شہادت افسوسناک واقعہ کی مکمل تحقیقات کی جارہی ہے اور واقعہ میں ملوث عناصر کو جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :