شارجہ میں دو پاکستانی شہری اغواء اور ڈکیتی کے جرم میں گرفتار

Sadia Abbas سعدیہ عباس بدھ 14 فروری 2018 15:07

شارجہ میں دو پاکستانی شہری اغواء اور ڈکیتی کے جرم میں گرفتار
شارجہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 فروری2018ء) شارجہ میں ایک پاکستانی اور اسے ساتھی کو ڈکیتی اور اغواء کاری کا الزام ثابت ہو جانے پر 5 سال جیل کی سزا سنا دی گئی ۔ پبلک پراسیکیوشن نے 2014 میں ان دونوں ملزموں کر ڈکیتی اور اغواء کاری کے جرم میں گرفتار کیا تھا اور 2015 میں الزام ثابت ہو جانے پر دونوں کو پانچ سال جیل کی سزا سنائی گئی تھی۔ شارجہ کے صنعتی علاقے کے ایک رہائشی نے رہا ہونے کے 7 دن بعد شارجہ پولس کو شکایت درج کرائی تھی کہ دو غیر ملکیوں نے اسکو اغواء کیا تھا اور اس سے جان بخشی کے لیے تاوان کے طور پر 400،000 درہم دینے کو کہا ۔

(جاری ہے)

متاثرہ نے فوری طور پر اپنے ڈرائیور کو فون کیا اور اسے کمپنی سے پیسے لانے کو کہا ۔ متاثرہ کا ڈرائیور جب پیسے لے آیا تو دونوں نے پیسے بھی لے لیے اور اسے ال جبل کے علاقے میں ہی ہاتھ پاوں باندھ کر ایک فلیٹ میں بند کر دیا ۔ جہاں سے وہ رہا ہونے میں کامیاب ہوا ۔ اور جیسے ہی اسکی جسمانی حالت بہتر ہوئی وہ پولیس کے پاس پہنچا اور ان دونوں مجرموں کے خلاف شکایت درج کرائی ۔ پولیس نے دونوں پاکستانیوں کے خلاف واری کاروائی کرتے ہوئے انھیں گرفتار کیا اور 2015 میں الزام ثابت ہو جانے پر 5 سال جیل کی سزا کے بعد ملک بدر کرنے کا حکم سنایا ہے۔

متعلقہ عنوان :