بابر اعظم نے بھارتی کرکٹر کو اپنے لیے رول ماڈل قرار دے دیا

بدھ 14 فروری 2018 15:05

بابر اعظم نے بھارتی کرکٹر کو اپنے لیے رول ماڈل قرار دے دیا
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔14فروری2018ء) قومی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز اور کراچی کنگز کے کھلاڑی بابر اعظم نے کہا ہے کہ وہ کوہلی جیسا کرکٹر بننے کے خواہاں ہیں ۔ایک انٹرویو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ ویرات کوہلی بہترین کرکٹر ہیں، میں ان جیسا کھلاڑی تو نہیں بن سکتا لیکن کوشش کرتا ہوں، لوگوں کی تنقید اپنی جگہ مگر میری پوری توجہ کرکٹ پر ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بہترین پرفارمنس دینے کے لیے محنت کر رہا ہوں،ہم پی ایس ایل میں عمدہ کارکردگی پیش کرنے کی کوشش کریں گے، اہم بات فٹنس کی ہے، آپ جتنا فٹ رہیں گے اتنی ہی اچھی فیلڈنگ اور بیٹنگ رہے گی۔ خیال رہے بابر اعظم پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن میں کراچی کنگز کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ بہت کم لوگ ہی جانتے ہوں گے کہ انہیں ٹیم میں ان کے نام بابر اعظم سے نہیں بلکہ ”بوب“ کہہ کر پکارا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :