چین امریکی قومی سلامتی کے لئے خطرہ، ٹیلی کمیونیکیشن کمپنیوں،اکیڈمیا اور مشترکہ کاروبار منصوبوں کی آڑ میں حساس امریکی ٹیکنالوجیز اور انٹلیکچوئل پراپرٹیز تک رسائی حاصل کر رہا ہے،چینی مواصلاتی کمپنیاں سرکاری ایجنڈے پر چلتی ہیں،

امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے اجلاس کے دوران سینیٹرز نے چین پر الزامات کی بوچھاڑ کر دی

بدھ 14 فروری 2018 16:16

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2018ء) امریکی سینٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی نے چین پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ ٹیلی کمیونیکیشن کمپنیوں،اکیڈمیا اور مشترکہ کاروبار منصوبوں کی آڑ میں حساس امریکی ٹیکنالوجیز اور انٹلیکچوئل پراپرٹیز تک رسائی حاصل کر رہا ہے۔امریکی ایوان بالا سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے اجلاس کے دوران ریپبلیکن سینیٹر اور چیئرمین سینٹ انٹیلیجنس کمیٹی رچرڈ بور نے اس خدشہ کا اظہار کیا کہ غیر ملکی سامان تجارت اور خدمات کی آڑ میں امریکا کے لئے کائونٹر انٹیلی جنس اور انفارمیشن سیکیورٹی کے خطرات بڑھ رہے ہیں ،انھوں نے کہاکہ ان کے خدشہ کا مرکز چین اور خصوصی طور چین کی مواصلاتی کمپنیاں جیسے کہ ہواوی اور زی ٹی ای کارپوریشن ہیں جو چینی حکومت کے ساتھ گہرے روابط میں ہیں۔

(جاری ہے)

انھوںنے کہا کہ چینی کمپنیاں امریکا میں بڑی سیکروٹنی میں آرہی ہیں جس کی وجہ ان کا جاسوسی جیسے واقعات میں ملوث ہونا وغیرہ شامل ہے۔واشنگٹن کے کیپیٹل ہلز میں ’’امریکا کے لئے عالمگیر خطرات ‘‘پر بحث کے عنوان سے بلائے جانے والے اس اجلاس کے دوران ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کرسٹوفر ورے سمیت دوسری انٹیلی جنس ایجنسیوں کے سربراہوں نے بھی اپنے بیان ریکارڈ کروائے اور ان سب کا موقف تھا کہ چین امریکی قومی سلامتی کے لئے خطرہ ہے،چین امریکی ٹیکنالوجی اور حقوق دانش ملکیتی کے جانب سماجی طور رسائی حاصل کرنے میں مصروف با عمل ہے۔

کرسٹو فر سرے نے الزام لگایا کہ حقیقت یہ ہے کہ چین غیر روایتی طریقہ کار اپناتے ہوئے زیادہ سے زیادہ تخلیقی راستوں سے امریکا میں رسائی لے رہا ہے۔کمیٹی کے وائس چیئر مین ڈیموکریٹک سینیٹر مارک وارنر نے کہاکہ انہیں سرویلنس ٹیکنالوجیز کے کمرشل ہونے کے ساتھ ساتھ چینی کمپنیوں کے ان کی حکومت سے تعلق سے پریشانی ہے۔بعض چینی کمپنیوں کو ہماری مارکیٹ میں آنے کے لئے امریکی کمپنی خریدنے کی بھی ضرورت پیش نہیں آتی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو اس بارے خاص طور چین بارے الگ سے حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے۔اجلاس میں سینیٹر مارکو کی طرف سے گذشتہ ہفتے مسودہ قانون متعارف کرانے پر بھی بات ہوئی جس میں سفارش کی گئی ہے کہ حکومت ہواوی اور زی ٹی ای سے ٹیلی کام آلات لینے پر پابندی عائد کرے۔امریکا کی قومی انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر ڈین کوٹس نے الزام عائد کیا کہ چین کی سائبر سرویلنس اور سائبر حملوں کی قابلیت چین کی قومی سالمتی اور اقتصادی ترجیحات کو فروغ دیتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :