بھارت،بھٹہ مالک کے قبضے سی89یرغمال دلت خاندانوں کی رہائی

مزدوروں کے 40لاکھ روپے لوٹ کر بھٹہ مالک موقع سے فرار،مقدمہ درج کرلیاگیا،بھارتی پنجاب پولیس

بدھ 14 فروری 2018 16:06

مظفرنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2018ء) بھارت میں حکومتی کمیٹی نے اطلاع ملنے پر چھاپہ مار کر بھٹہ مالک کے قبضے سی89یرغمال دلت خاندانوں کو رہا کروادیا جبکہ بھٹہ مالک فرارہونے میں کامیاب رہا،بھارتی ٹی وی کے مطابق اتر پردیش کے ضلع میرٹھ اور مظفر نگر کے 89 دلت خاندانوں کوپنجاب کے شہید بھگت سنگھ نگر ضلع میں اینٹ بھٹے پر کام کرانے کے بہانے لے جایا گیا جہاں انہیں یرغمال بنا لیا گیا ۔

(جاری ہے)

بھٹہ مالک کے مسلح کارندے رات بھر پہرا دیا کرتے تھے کہ ان میں سے کوئی بھاگ نہ سکے، مزدوروں کا یہ معاملہ نیشنل کمیٹی فار اریڈکشن آف بونڈیڈ لیبر کے پاس پہنچنے کے بعدپنجاب انتظامیہ کی مدد سے ان مزدوروں کو آزاد کرایا گیا۔اس موقع پر ایک مزدورپنو نے کہاکہ انہیںیہاںپر ایک مقامی شہری نے بھٹے کے مالک کے ہاتھ فروخت کیا،بھٹہ مالک کے ہاں ہم سب کی کل رقم 40لاکھ روپے بنتی ہے مگر وہ فرارہوگیا ہے ،ہماری حکومت سے اپیل ہے کہ وہ ہمیں ہماری رقم واپس دلوائیں ادھر پولیس نے بتایاکہ بھٹہ مالک کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اورچھاپے مارکارروائیاں بھی جاری ہیں جلد اسے گرفتارکرلیاجائیگا۔

متعلقہ عنوان :