کانگو میں نسلی فسادات، خوف کے باعث 22ہزار افرادکی یوگنڈاکی طرف ہجرت

کشتیوں کے ذریعے نقل مکانی جاری،ایک ماہ میں 30 سے زائد افراد ہلاک بھی ہوئے،اقوام متحدہ

بدھ 14 فروری 2018 16:06

کمپالا/نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2018ء) شمال مشرقی کانگو میں نسلی فسادات کے باعث عام شہریوں کی طرف سے نقل مکانی کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین نے بتایا کہ گزشتہ ہفتے کے دوران کم از کم بائیس ہزار افراد اپنا ملک چھوڑ کر یوگنڈا ہجرت کر گئے۔ ایک بیان کے مطابق ایک ماہ کے عرصے میں وہاں تیس سے زائد افراد مارے بھی گئے۔ یو این ایچ سی آر کے بقول کانگو کے یہ شہری افریقہ کی ساتویں بڑی جھیل کیوو‘ پار کر کے یوگنڈا پہنچ رہے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ اکثر کشتیوں پر گنجائش سے کہیں زیادہ افراد سوار ہوتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :