شمالی چھاؤنی میں حساس ادارے کے ریٹائرڈ افسر کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 14 فروری 2018 14:54

شمالی چھاؤنی میں حساس ادارے کے ریٹائرڈ افسر کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا ..
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14 فروری 2018ء) : شمالی چھاؤنی کے علاقہ میں حساس ادارے کے ریٹائرڈ افسر کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا ۔ پولیس کے مطابق میجر (ر) نذیر احمد بنک سے پنشن کی رقم لے کر نکلے تھے کہ بینک کے باہر ہی انہیں ڈاکوؤں نے گھی لیا۔

(جاری ہے)

ڈاکوؤں سے مزاحمت کے دوران فائرنگ ہوئی جس سے موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لاش تحویل میں لے کر کارروائی کا آغاز کر دیا ہے جلد ہی ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا جائے گا۔ یاد رہے کہ دو روز قبل ساؤتھ کینٹ کے علاقہ میں بھی مین روڈ پر فائرنگ کر کے حساس ادارے کے ریٹائرڈ افسر کو قتل کر دیا گیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :