پیپکو نے لیسکو سمیت بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے مزید چوبیس افسران کو گریڈ انیس میں ترقی دینے کا فیصلہ کر لیا

لیسکو کے بارہافسران کے خلاف زیرالتوا انکوائریوں سمیت دیگر کوائف طلب کر لئے‘آئندہ چند روز میں پروموشن بورڈ متوقع ‘ذرائع

بدھ 14 فروری 2018 15:16

پیپکو نے لیسکو سمیت بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے مزید چوبیس افسران ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 فروری2018ء) پیپکو نے لیسکو سمیت بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے مزید چوبیس افسران کو گریڈ انیس میں ترقی دینے کا فیصلہ کر لیا، لیسکو کے بارہافسران کے خلاف زیرالتوا انکوائریوں سمیت دیگر کوائف طلب کر لئے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیپکو نے لیسکو سمیت دیگر کمپنیوں کے مزید چوبیس افسران کو گریڈ19 میں ترقی دینے کا فیصلہ کیا ہے، پیپکو نے تمام کمپنیوںکے افسران کے کوائف طلب کر لئے ہیں، افسران کیخلاف زیرالتوا انکوائریز کی تفصیلات بھی مانگ لی گئی ہیں، نوٹیفکیشن کے مطابق ایم ایس سی اور پی ایچ ڈی کی بنیاد پر افسران کو گریڈ انیس میں ترقی دی جائیگی، لیسکو سمیت تمام کمپنیوں کو افسران کے کوائف جمع کرانا ہوں گے، لیسکوسے محمد آصف مجید،رمضان بٹ،الطاف قادر اور ظفر اقبال کے کوائف مانگے گئے ہیں، اسی طرح عباس علی، ذوالفقار علی،نثار سرور،فاروق عمر، محمد حسین،محمد انور وٹو،وقاص ظفر اور رضوان احمد کے کوائف مانگ لئے گئے ہیں، کوائف کی تکمیل کے بعد آئندہ چند روز میں پروموشن بورڈ متوقع ہے، ترقی پانیوالوں کو مدر کمپنی سے تبدیل کر کے دوسر ی کمپنی میں تعینات کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :