قومی اسمبلی ایاز صادق سے پاکستان میں ترک سفیراحسان مصطفی کی ملاقات ‘دو طرفہ تعلقات ‘اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال
پاکستان اور ترکی کی عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں‘ پاکستان اور ترکی کا اہم عالمی و علاقائی امور پر موقف یکساں ہے‘ دونوں ممالک نے علاقائی اور عالمی فورمز پر ہمیشہ ایک دوسرے کی حمایت کی ہے‘ دونوں ممالک کی قیادت موجودہ تعلقات کو نئی وسعتوں پر پہنچانے کیلئے کوشاں ہے‘ ایاز صادق ترک عوام پاکستان کو دوسرا گھر تصور کرتے ہیں‘ خطے میں امن و خوشحالی کیلئے پاکستان کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے‘ترک سفیر
بدھ 14 فروری 2018 15:16
(جاری ہے)
ملاقات کے دوران سپیکر سردار ایاز صادق نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور تر کی مشترکہ مذہب ،ثقافت اور تاریخ کے لازوال رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں۔
دونوں ممالک اہم عالمی و علاقائی امور پر یکساں موقف کے حامل ہیں اور دونوں ممالک نے علاقائی و عالمی فورمز پر ہمیشہ ایک دوسرے کے موقف کی حمایت کی ہے ۔ سر دار ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان اور تر کی کے عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں دونوں برادر اسلامی ممالک ہر مشکل وقت میں ایک دوسر ے کے شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں ۔ پاکستان کو تر کی کے ساتھ اپنی بے مثال دوستی پر فخر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دونو ں ممالک کی قیادتیں موجودہ تعلقات کو نئی وسعتوں سے ہمکنار کرنے کے لیے کوشاں ہیں اوردونوں ممالک میں حالیہ سالوںمیں اقتصادی و تجارتی تعلقات کو فروغ حاصل ہوا ہے۔دونو ں ممالک کے اراکین پارلیمنٹ ہم آہنگی کے فروغ اور دونوں اقوام کومزید قریب لانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں ۔ اس موقع پر ترک سفیر احسان مصطفی یرداکول نے کہا کہ تر کی پاکستان کے ساتھ اپنے قریبی دوستانہ تعلقات کو قدر کی نگا ہ سے دیکھتا ہے ۔ تر کی کے عوام پاکستان کو اپنا دوسرا گھر تصور کرتے ہیں اور تر کی ایک خوشحال اور مضبوط پاکستان دیکھنے کا خواہاں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں امن و خو شحالی کے لیے پاکستان کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے ۔ پاکستان میں بطور سفیر تعیناتی میر ے لیے باعث فخر ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.