پانچ سالوں میں 17ہزار 862 بچے زیادتی کا شکار ہوئے ‘10ہزار 620 لڑکیاں ‘ 7ہزار242 لڑکے شامل ہیں‘ پولیس کے پاس 13 ہزار 267 مقدمات درج ہوئے‘ بچوں سے زیادتی کے واقعات کی روک تھام کے لئے قانون سازی کی جا رہی ہے لیکن عمل درآمد نہ ہونے کی وجہ پولیس کی ناقص تحقیقات ہیں‘ 5سالوں میں نیب میں متروکہ وقف بورڈ کے افسران کیخلاف 6کیسز رجسٹرڈ ہوئے‘ جی آئی ڈی سی کی اب تک کی کولیکشن 266 بلین کی ہے ملک کے تمام گرڈ سٹیشنوں کی اپ گریڈیشن کا کام 31مارچ 2018 تک مکمل کرلیا جائے گا‘ بلوچستان میں کیسکو کا 156 بلین سے زیادہ کا ڈیفالٹ ہے

قومی اسمبلی میں وزیر انسانی حقوق ممتاز احمد تارڑ ‘ وزیر توانائی عابد شیر علی‘ وزیر مواصلات جنید انوار اور پارلیمانی سیکرٹری توانائی شہزادی عمر زادی ٹوانہ کے وقفہ سوالات پر جوابات

بدھ 14 فروری 2018 15:16

پانچ سالوں میں 17ہزار 862 بچے زیادتی کا شکار ہوئے ‘10ہزار 620 لڑکیاں ‘ 7ہزار242 ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 فروری2018ء) قومی اسمبلی کو حکومت نے آگاہ کیا ہے کہ گزشتہ پانچ سالوں میں ملک میں 17ہزار 862 بچے زیادتی کا شکار ہوئے جن میں 10ہزار 620 لڑکیاں جبکہ 7ہزار242 لڑکے شامل ہیں‘ پولیس کے پاس کل 13 ہزار 267 مقدمات درج ہوئے‘ بچوں سے زیادتی کے واقعات کی روک تھام کے لئے قانون سازی کی جارہی ہے لیکن عمل درآمد نہ ہونے کی وجہ پولیس کی ناقص تحقیقات ہیں‘ گزشتہ پانچ سالوں میں نیب میں متروکہ وقف بورڈ کے افسران کے خلاف چھ کیسز رجسٹرڈ ہوئے‘ جی آئی ڈی سی کی اب تک کی کولیکشن 266 بلین کی ہے ملک کے تمام گرڈ سٹیشنوں کی اپ گریڈیشن کا کام 31مارچ 2018 تک مکمل کرلیا جائے گا‘ بلوچستان میں کیسکو کا 156 بلین سے زیادہ کا ڈیفالٹ ہے۔

ان خیالات کا اظہار بدھ کو قومی اسمبلی میں وزیر انسانی حقوق ممتاز احمد تارڑ ‘ وزیر توانائی عابد شیر علی‘ وزیر مواصلات جنید انوار اور پارلیمانی سیکرٹری برائے توانائی شہزادی عمر زادی ٹوانہ نے وقفہ سوالات کے دوران ارکان کی جانب سے پوچھے گئے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

وقفہ سوالات کے دوران ارکان کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے وزیر مواصلات جنید انوار نے ایوان کو آگاہ کیا کہ حویلیاں‘ تھاکوٹ موٹر وے کی مارچ 2020 تک تکمیل متوقع ہے لاہور‘ سیالکوٹ موٹر وے دسمبر 2018‘ سکھر ملتان موٹر وے اگست 2019 جبکہ کراچی حیدر آباد (ایم 9) بی او ٹی کی تکمیل مارچ 2018 تک متوقع ہے۔

ملک میں موٹر ویز کی فنڈنگ حکومت پاکستان نے ایشین ڈویلپمنٹ بنک اور ایگزم بنک سے ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایمرجنسی رسپانس سنٹر کا کام شروع کیا ہے جس پر کام مارچ کے وسط میں شروع کیا جارہا ہے۔ وزیر انسانی حقوق ممتاز احمد تارڑ نے ایوان کو آگاہ کیا کہ 2013 سے 2017 تک ملک میں زیادتی کا شکار ہونے والے بچوں کی کل تعداد 17,862 ہے جن میں سے 10620 لڑکیاں اور 7242 لڑکے شامل ہیں۔

جن میں پولیس کے پاس کل 13267 کیسز ہیں۔ بچوں پر تشدد کے مقدمات میں 25افراد کو سزائے موت دی گئی 11کو عمر قید کی سزا دی گئی ممتاز احمد تارڑ نے ایوان کو بتایا کہ بچوں سے زیادتی کے واقعات کی روک تھام کے لئے وزارت قانون کررہی ہے لیکن عمل درآمد نہ ہونے کی وجہ پولیس کی ناقص تحقیقات اور کچھ کمزوریاں ہیں وزارت جرائم کی روک تھام کے لئے اپنی پوری کوشش کررہی ہے وزیر قانون محمود بشیر ورک نے ایوان کو بتایا کہ گزشتہ پانچ سالوں کے دوران قومی احتساب بیورو میں متروکہ وقت املاک بورڈ کے افسران‘ اہلکاران کے خلاف چھ کیسز رجسٹر ہوئے۔

پارلیمانی سیکرٹری برائے توانائی شہزادی عمر زادی ٹوانہ نے ایوان کو بتایا کہ جی آئی ڈی سی ایکٹ 2015 کے تحت جی آئی ڈی سی کے منظور کردہ نرخ مئی 2015 سے اب تک تبدیل نہیں ہوئے۔ جی آئی ڈی سی کی اب تک کی کولیکشن 266 بلین کی ہوئی ہے۔ وزیر مملکت توانائی عابد شیر علی نے کہا کہ بجلی چوری میں 1.8 فیصد کمی آئی ہے ہم فیڈرز کی مانیٹرنگ کررہے ہیں ہم کسی پر ایف آئی آر کراتے ہیں تو اے انٹرٹین نہیں کیا جاتا۔

بلوچستان میں کیسکو 156 بلین سے زیادہ کا ڈیفالٹ کرتی ہے ہمیں معاملات کو بہتر کرنے کے لئے صوبائی حکومتوں کی مدد چاہئے ہم جہاں ایف آئی آر کرانے گئے ہیں وہاں ہمارے دفاتر کے خلاف ایکشن کرایا گیا ہے انہوں نے کہا کہ سندھ میں بجلی کے مسائل کے حل کے لئے گورنر ہائوس یا سی ایم ہائوس میں میٹنگ رکھ لیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے تمام گرڈ سٹیشنز کی اپ گریڈیشن کا کام اکتیس مارچ تک مکمل کرلیا جائے گا۔