میرا بیانیہ لوگوں کے دلوں میں گھر کرچکا ‘ ووٹ کے تقدس کو بحال کرنا ہوگا‘ منافقت کی سیاست کرنے والوں کو صادق اور امین ملکی خدمت کرنے والے کو نااہل قرار دیدیا گیا‘ عدالت میں بیٹھے منصفوں کو بھی الله کی بارگاہ میں جوابدہ ہونا ہے‘ سب سے زیادہ جواب دہی منصف کی ہوگی جو انصاف کی کرسی پر بیٹھا ہے‘ الله تعالیٰ نے لودھراں میں ہمیں عزت بخشی ہے یہ مخالفین کیلئے لمحہ فکریہ ہے‘ ووٹ کے تقدس کی بحالی کا پیغام ملک کے کونے کونے میں لے کر جائیں گے ‘عوام کے مینڈیٹ کا احترام کرنے سے ہی ملک ترقی کرے گا
مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں نواز شریف کی میڈیا سے بات چیت سابق وزیراعظم کی علامہ راغب نعیمی کے گھر آمد‘دادی کے انتقال پر تعزیت کی ‘ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی
بدھ 14 فروری 2018 15:16
(جاری ہے)
اس موقع پر نواز شریف نے کہا کہ الله تعالیٰ نے لودھراں میں ہمیں عزت بخشی ہے۔ لودھراں کے عوام کا مشکور ہوں۔ دل چاہتا ہے لودھراں جا کر عوام کا شکریہ ادا کروں ہم نے ووٹ کے تقدس کو بحال کروانا ہے۔
ملک میں ستر سال سے ووٹ کا احترام نہیں کیا گیا۔ میراپیغام عوام کے دلوں اور ذہنوں تک پہنچ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ووٹ کے تقدس کا پیغام کونے کونے تک لیکر جائیں گے عوام کے ووٹ کی تضحیک نہیں ہونی چاہئے۔ عوام کے مینڈیٹ کا احترام سب کو کرنا ہوگا تب ہی ملک آگے بڑھے گا۔ میرا بیانیہ عوام کے دلوں میں گھر کرچکا ہے مخالفین کا کیا ذکر کروں یہ ان کے لئے لمحہ فکریہ ہے۔ مخالفین کو خود سوچنا چاہئے کہ انہوں نے ملک میں کیسی سیاست کی ہے نواز شریف نے کہا کہ مخالفین صادق امین جبکہ ملکی خدمت کرنے والے نااہل قرار دیدیئے گئے۔ عدالت میں بیٹھے منصفوں کو بھی الله کی بارگاہ میں جوابدہ ہونا ہے۔ سب سے زیادہ جواب دہی منصف کی ہوگی جو انصاف کی کرسی پر بیٹھا ہے۔ مخالفین نے منافقت کی سیاست کی پھر بھی انہیں صادق اور امین ٹھہرایا گیا بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر مجھے نااہل کردیا گیا کیا کوئی سوچ سکتا تھا کہ لودھراں میں ایسے نتائج آئیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.