آزاد کشمیر میں تعمیر وترقی کے زیر تعمیر منصوبے جلد مکمل ہونگے ‘طارق عباس ڈار

بدھ 14 فروری 2018 14:59

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2018ء)ایڈمنسٹریٹر ٹائون کمیٹی گڑھی دوپٹہ طارق عباس ڈار نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں تعمیر وترقی کے زیر تعمیر منصوبے جلد مکمل ہونگے پھر عوام کو پتہ چلے گا کہ حکومت کی ڈیڑھ سالہ کارکردگی کیا ہے۔مخالفین حکومت مخالف پروپیگنڈے کرنے میں دیر نہیں کرتے مگر چند ماہ بعد انہیں منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی۔

(جاری ہے)

آزاد کشمری کے عوام کو پہلی دفعہ میرٹ اور ضرورت کی بنیاد پر لیگی حکومت نے مسائل سے نجات دلانا شروع کر رکھی ہے۔دور دراز علاقوں میں رسل ورسائل، تعلیم اورطبی سہولیتیں لوگوں کو ان کی دہلیز پر فراہم کی جا رہی ہیں۔گزشتہ روز میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حلقہ لچھراٹ میں موہری، پنجکوٹ سے کہواں والا باغ تک ہر وارڈز میں ترقیاتی منصوبے چوہدری شہزاد محمود نے دیکر عوام کے دل جیت لیے ہیں اور عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔انشاء اللہ تھوڑے ہی عرصہ بعد مسلم لیگ ن کی حکومت، چوہدری شہزاد کے مخالفین کو کوئی پروپیگنڈہ کرنے کا موضوع تک نہیں ملے گا۔