ریاست میں ٹیکنیکل،نان ٹیکنیکل اور اسلامی تعلیم کا فروغ چاہتے ہیں‘زاہد خان

اجالا ایجوکیشنل فائونڈیشن کے تعلیمی اداروں میں عصری تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم پر مکمل توجہ دی جا رہی ہے‘سیکرٹری جنرل اجالا ایجوکیشنل فائونڈیشن

بدھ 14 فروری 2018 14:59

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2018ء) اجالا ایجوکیشنل فائونڈیشن کے سیکرٹری جنرل زاہد خان نے کہا ہے کہ ریاست میں ٹیکنیکل،نان ٹیکنیکل اور اسلامی تعلیم کا فروغ چاہتے ہیں۔اجالا ایجوکیشنل فائونڈیشن کے تعلیمی اداروں میں عصری تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم پر مکمل توجہ دی جا رہی ہے۔اجالا نے ریاست میں فنی تعلیم کے فروغ کیلئے اجالا ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ روانی مظفرآباد میں قائم کیا ہے جس سے فارغ التحصیل طلبہ دنیا بھر میں روزگار حاصل کر سکیں گے۔

اجالا ایجوکیشنل فائونڈیشن نے ایلیمنٹری بورڈ کی دونوں کلاسوں اور ثانوی بورڈ میں بھی نمایاں پوزیشنیں حاصل کر کے یہ ثابت کیا کہ اجالا سکول سسٹم میں طلبہ کی ذہنی تربیت، بہترین کردار سازی اور معیاری تعلیم دی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

نعتیہ مقابلے ہوں،تقاریری مقابلے ہوں کھیلوں کے فروغ کا عمل ہو اجالا نے ہمیشہ اور ہر جگہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

اجالا سکولز سے طلبہ صرف ڈگریاں یا اسناد لیکر نہیں نکلتے بلکہ ایک بہترین شہری بن کر معاشرے میں جاتے ہیں۔جس میں اجالا سکولز کی پرنسپل صاحبان،ٹیچرز کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے جس پر میں ان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں گزشتہ روز قطر سے مظفرآباد پہنچنے پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کو قدرت نے قدرتی حسن اور قدرتی وسائل سے مالا مال کر رکھا ہے۔

دنیا بھر میں کشمیر کے حسن کی تعریفیں کی جاتی ہیں اس خطر میں جنگلات جیسی قیمتی قدرتی دولت بھی موجود ہے۔معدنیات بھی موجود ہیں اگر اس خطہ میں سیاحت پر خصوصی توجہ مرکوز کی جائے تو ریاست دنیا میں خوشحال ترین ریاست بن سکتی ہے۔صرف نیلم، لیپہ، سدھن گلی، پیر چناسی ہی نہیں بلکہ ریاست کی ہر سطح پر کوئی نہ کوئی خوبصورت جگہ موجود ہے جس پر معمولی توجہ دیکر سیاحوں کو راغب کیا جا سکتا ہے۔

ہر سطح میں ایسی جگہوں پر توجہ دیکر ریاست بھر کے عوام کو روزگار فراہم کیا جا سکتا ہے اور خوشحالی لائی جا سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ آج سے چند سال قبل ریاست میں جنگلات جس قدر موجود تھے آج نہیں جس کی وجہ شجرپروری پر توجہ نہ ہے اور شجرکاری میں مقامی آبادی کا تعاون حاصل نہیں کیا جا رہا۔بالن کے لیے متبادل ایندھن کا استعمال ناگریز ہو چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :