DGہیلتھ کے آفس میں وکیل کا حملہ قابل مذمت اور افسوسناک ہے‘محترمہ قمرالنساء

اس افسوسناک واقع میں ملوث افراد کو فوری گرفتار کر کے کے فکردار تک پہنچایا جائے

بدھ 14 فروری 2018 14:59

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2018ء) DGہیلتھ کے آفس میں وکیل کا حملہ قابل مذمت اور افسوسناک ہے ۔محکمہ صحت کے تمام ملازمین اس غنڈہ گردی اور شہاز نامی وکیل کی بزدلانہ حرکت پر سراپا احتجاج ہیں ۔ اس افسوسناک واقع میں ملوث افراد کو فوری گرفتار کر کے کے فکردار تک پہنچایا جائے۔ان خیالات کا اظہار لیڈی ہیلتھ سپر وائزر نیشنل پروگرام میرپور محترمہ قمر النساء ، نجمہ سعید، روبینہ عارف ،تسلیم مطلوب ، زیتون اختر، صائقہ رشید و دیگر نے اپنے مذمتی بیان میں کیا ، انھوں نے کہا کہDG ہیلتھ ڈاکٹر محمد بشیر چوہدری ایک انتہائی فرض شناس با اخلاق اور نفیس انسان اور اعلی موصوف کے حامل آفیسر ہیں ،ان کے تمام سروس محکمانہ امور میں ڈسپلن کی اعلی مثال پیشہ ورانہ صلاحتوں کا مظہر اور اپنے ماتحت عملہ کے ساتھ حسن سلوک اور اخلاق کے اعلی نمونے سے عبارت ہے ۔

(جاری ہے)

DG ہیلتھ کی نیشنل پروگرام کو نارمل مزاینہ پر لانے میں کاوشیں لائق تحسین ہیں۔ ہم آزادکشمیر اور ضلع بھر کی لیڈی ہیلتھ سپر وائزر محکمہ صحت کے شانہ بشانہ سراپہ احتجاج ہیں۔ اور مظفر آباد میں پیش آنے والے غنڈی گردی کے اس واقع کی بھر پو رمذمت کرتے ہوئے اس اعادہ کا عزم کرتے ہیں۔کہ واقع میں ملوث شر پسند عناصر کی گرفتاری تک اپنا پر امن احتجاج جاری رکھیں گے۔ حکومت اور انتظامیہ ملزمان کو فوری گرفتار کرے تا کہ محکمہ صحت کے تمام ملازمین میں پائی جانے والی بے چینی کا خاتمہ ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :