قادیانیوںکو غیر مسلم قراردینے پر حکومت آزاد کشمیر مبارکباد کی مستحق ہے‘شیخ محمد آصف شہزاد

بدھ 14 فروری 2018 14:59

شورکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2018ء)قادیانیوں کو غیر مسلم قراردینے پر حکومت آزاد کشمیر مبارکباد کی مستحق ہے ،ان خیالات کا اظہار متحدہ جمعیت اہل حدیث تحصیل شورکوٹ کے امیر تحریک ختم نبوت العائمی اہل حدیث کے صدر شیخ محمد آصف شہزاد نے کیا انہوں نے کہاکہ آزاد کشمیر میں تمام مکاتب فکر کے مسلمانوں نے فتنہ قادیانیت کے خلاف ڈٹ کر مقابلہ کرتے ہوئے اپنی اسمبلی سے ختم نبوت ایکٹ پاس کرواکر ایک تاریخ رقم کی ہے جس پر آزاد کشمیر کے وزیراعظم اور پوری کابینہ کے ارکان کو خراج تحسین پیش کیا جاتا ہے شیخ محمد آصف شہزاد نے کا کہ بل کے پاس ہونے پر اہلیان کشمیر نے ماضی کی یادیں تازہ کردی ہیں کہ جب قادیانی کذاب مرزا غلام احمد اور اسکے پیروکار اپنا سر اٹھا رہے تھے تو اکابرین امت خصوصا حضرت شیخ سید نذیرحسین محدیث دہلویؒ ،مولانا محمد حسین بٹالویؒ ،شیخ الاسلام مولانا ثناء اللہ مرتسریؒ ،حضرت سید انور شاہ کشمیریؒ ۔

(جاری ہے)

حضرت رشید احمد گنگوہی ؒ،مولانا منظور احمد چنیوٹی ؒ،مولانا احمد شاہ نورانیؒ ،علامہ احسان الہی ٰظہیرشہید ؒ،مولانا محمد ابرہیم میر سیالکوٹیؒ اور دیگر اکابرین نے فتنہ قادنیت کا تعاقب کرتے ہوئے ان کے خلاف غیر مسلم کا فتوی جاری کیا اور ہم ان کے روحانی فرزند حضرت علامہ سید ضیا اللہ شاہ بخاری کی زیر قیادت جب تک کرہ ارض میں موجود ہیں تو فتنہ قا دیانیت کا تعاقب جاری رکھیں گے اور ختم نبوت کے پرچم کوحضرت سیدنا صدیق اکبر کے اور آل محمدؑ و اصحاب کرام کے مشن کے مطابق تاجدار ختم نبوت کو بلند رکھا جائے گا ۔انشاء اللہ